آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر کا دورہ

Last Updated On 25 April,2019 07:41 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنل سنٹر کا دورہ کیا اور ملکی دفاع کے لیے رجمنٹ کی قربانیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے دورہ کے دوران یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ بلال اکبر بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں نے بھی شرکت کی۔