وزرات صحت کا اہم اقدام: ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ادویات کی فروخت پر پابندی

Last Updated On 27 April,2019 03:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اینٹی بائیوٹیک اور اینٹی بیکٹیریل ادویات کے کھلے عام فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ ادویات اب صرف ڈاکٹر کے نسخے پر ہی مل سکیں گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک یا اینٹی بیکٹیریل دوائی ہرگز نہ دیں۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کی باآسانی دستیابی کے باعث شہری ان کا بے جا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کی صحت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ وزرات صحت نے اس حوالے سے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو بھی مراسلہ بھیج دیا ہے۔