اردو میں عبور نہ ہونے پر ’’خان صاحب سمجھتی ہے‘‘ کہہ دیا: بلاول بھٹو

Last Updated On 27 April,2019 05:26 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اردو میں مکمل عبور نہ ہونے کے باعث ’’خان صاحب سمجھتی ہے‘‘ کہہ دیا۔ میں نے یہ جملہ جان بوجھ کر نہیں بولا۔

دنیا نیوز کے مطابق چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنمائوں سے ملاقات کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کو ہر جگہ پر بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کی کرپشن پر تفتیشی ادارے ایکشن کیوں نہیں لیتے؟۔

اس موقع پر پی پی خیبر پختونخواہ کے رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری کو بی آر ٹی منصوبہ، مالم جبہ کیس اور طلبہ کی جعلی داخلوں کے معاملے پر بھی تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سارے دعوے ایک ایک کر کہ جھوٹے ثابت ہوتے جا رہے ہیں۔ بلین ٹری سونامی میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے۔