اورنج لائن پٹری پر آگئی، بزدار سرکار میں پہلی بار ٹرین کا ٹیسٹ رن

Last Updated On 29 April,2019 01:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اورنج لائن ٹرین پٹری پر آگئی، بزدار سرکار میں پہلی بار اورنج لائن ٹرین کا ٹیسٹ رن کیا گیا۔

اورنج لائن ٹرین ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک چلائی گئی، اورنج لائن ٹرین 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی گئی، ٹرین میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، چینی کمپنی کے انجینئر موجود تھے۔ اورنج لائن ٹرین پورے ٹریک کا ٹیسٹ رن 10 ماہ بعد کیا گیا، ٹرین میں سوار انجینئرز نے ایلی ویٹیڈ ٹریک پر مکینیکل ورک کا جائزہ لیا جبکہ نئے بچھائے جانے والے انڈر گراؤنڈ ٹریک کی چیکنگ بھی کی گئی۔

 

Advertisement