رمضان، عید اورمحرم کے ملک بھرمیں‌ متفقہ چاند کیلئے5 رکنی کمیٹی قائم

Last Updated On 05 May,2019 08:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے چاند کی رویت پر ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی، ماہرین دس سال کیلئے اسلامی تاریخ کا کیلنڈر جاری کریں گے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں‌ کہ کمیٹی کے قیام سے چاند کی رویت پر ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے میں‌ مدد ملے گی.

حکومت رمضان، عید اور محرم کے چاند کی رویت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے میدان میں آ گئی۔ ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے مطابق کمیٹی آئندہ دس سال کیلئے اسلامی تاریخ کا کیلنڈر جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عید کے موقع پر چاند ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ہر سال اختلاف سامنے آتا ہے، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے  مختلف علاقوں میں مرکزی رویت حلال کمیٹی کے اعلان کے باوجود مختلف دنوں میں عید منا لی جاتی ہے، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اس مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ اس مسئلے کو سائنسی انداز میں حل کرنے سے دیرینہ مسئلے پر قابو پایا جا سکے گا۔