پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن مکمل کرنے کا خواہشمند

Last Updated On 07 May,2019 09:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن مکمل کرنے کا خواہشمند، حکومت نے امریکا، یورپی کونسل اور دیگر فورمز کو قانونی یادداشت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے کہا کہ ایران کے ساتھ گیس منصوبے کیلئے مفاہمتی طریقہ اختیار کیا جائے، گیس کی قیمت خرید نظرثانی کا عمل بھی شروع کیا جائے، منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ایران کیساتھ مل کر امکانات تلاش کئے جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا ایران پر عالمی پابندیاں منصوبے پر ذمہ داریاں پوری کرنے میں رکاوٹ ہیں۔