ایک اور لیگی کا نمبر لگ گیا، نیب نے رانا افضل خان کو طلب کرلیا

Last Updated On 09 May,2019 01:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب میں ایک اور ن لیگی رہنماء کا نمبر لگ گیا، نیب نے مسلم لیگی سینئر رہنماء رانا افضل خان کو طلب کرلیا۔ نیب کی جانب سے رانا افضل خان 16 مئی سہ پہر تین بجے نیب پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

نیب لاہور کی جانب سے رانا افضل خان کو فیصل آباد میں ساحل پرائیویٹ لیمیٹڈ کی جاری انکوائری کے سلسلہ میں طلب کیا گیا ہے، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا افضل سے تحقیقات کرے گی، رانا افضل خان کو ساحل ہسپتال کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے، رانا افضل نواز شریف دور میں وزیر مملکت برائے خزانہ رہ چکے ہیں۔