جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے آصف زرداری کو 9 مئی کو طلب کر لیا

Last Updated On 07 May,2019 06:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ذیلی مقدمے میں آصف علی زرداری کو 9 مئی کو طلب کر لیا۔

 قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ایک بار پھر طلب کیا ہے، اس بار آصف زرداری کو ہارش کمپنی کو ٹھیکے پر رشوت کے الزام میں 9 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارش کمپنی ٹھیکے کے بعد ملنے والی رشوت بھٹو ہاؤس میں استعمال ہوئی، آصف زرداری سے رشوت کی رقوم کی منتقلی پر جواب کے لیے طلب کیا گیا۔

دوسری جانب نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پانچواں ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا جس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ حکومت اعجازخان مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق سندھ حکومت کے افسران نے ہارش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دیئے، عبدالغنی مجید نے بیٹی مناہل مجید کے نام بے نامی جائیداد بنائی، ملزم کا ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے بنایا گیا قیمتی پلاٹ منجمد کر دیا گیا ہے۔

 

Advertisement