اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے مزید 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں نذیر جوکھیو، محمد اقبال جوکھیو، غلام دستگیر جوکھیو، امام بخش اور میاں بخش شامل ہیں، ملزمان کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا۔ پانچوں ملزمان کو نیب کراچی نے سپریم کورٹ رجسٹری سے گرفتار کیا، ملزمان کو جلد کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، نیب نے گزشتہ روز بھی ندیم بھٹو اور جمیل بلوچ کو گرفتارکیا تھا۔