جعلی اکاونٹس کیس: عبدالغنی مجید فیملی کی 2 خواتین پر سفری پابندیاں ختم

Last Updated On 17 April,2019 05:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس کے ایک مرکزی ملزم اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی فیملی کی 2 خواتین کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم کر دی گئی۔ ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی احمد مکرم اور قیصر مسعود نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کے روبرو پیش ہو کر بتایا کہ نور نمر مجید اور سارا ترین مجید پر سفری پابندیوں میں 30 دن مکمل ہونے کے بعد توسیع نہیں کی گئی۔ اس پر عدالت نے خواتین کی درخواست نمٹا دی۔