جارجیا میں عمران خان کی تعریف میں قرارداد منظور

Last Updated On 11 May,2019 01:46 pm

جارجیا: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست جارجیا میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں وزیراعظم کی خطے میں امن کی کوششوں اور مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

واضح رہے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی سربراہ حکومت کی تعریف و توصیف میں قرارداد منظور کی گئی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے 6 ارکان اور 2 سینیٹرز نے قرار داد پیش کی جبکہ جارجیا کی ریاستی اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر کے ٹویٹر صارفین کی جانب سے عمران خان کے حق میں پیغام جاری کیے جا رہے تھے۔