بلاول بھٹو کا مریم نواز کو ٹیلی فون، افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت

Last Updated On 18 May,2019 08:09 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیلی فون کر کے اتوار کے روز افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان اور اسفند یارولی سے بھی رابطہ کیا جبکہ محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور سراج الحق کو بھی فون کرکے افطار ڈنر کی دعوت دی۔ ان شخصیات کے علاوہ آفتاب شیر پاؤ اور اویس شاہ نورانی کو بھی افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملکی اپوزیشن کو ایک پیج میں لانے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہم کردار ادا کیا۔ اتوار کو ہونے والا افطار ڈنر ممکنہ عوامی احتجاجی تحریک کے پیش نظر اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔