سیاسی بہروپیوں کو عوام سے زیادہ کاروباری مفادات مقدم ہیں: فردوس عاشق

Last Updated On 19 May,2019 10:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی بہروپیے عوام کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کے ایجنڈے پر ہیں، عوام سیاسی بہروپیوں کے زخموں سے آزاد ہو چکے، جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

‏ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کے آج کے اکٹھ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اولاد کے لیے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینیفیشریز مال کو تحفظ دینے کے لیے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔ انہیں پاکستان کے عوام کا نہ کوئی دکھ ہے نہ درد۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آج صرف بیرون ملک دولت کو ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باب کو تحفظ دینے کی ترکیب سوچیں گے۔