راولپنڈی: (دنیا نیوز) روات کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ، روات پولیس پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے سرگرم، افسران سے حقائق چھپانے کی کوشش، پولیس نے لڑکی کے دوست سے اپنی مرضی کا بیان لینے کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی کردار کشی کے لئے تھانہ روات پولیس متحرک ہو گئی ہے۔ پولیس افسران نے واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ
خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ملزمان کو پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 22 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے تین پولیس اہلکاروں سمیت چاروں ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔