لاہور: (دنیا نیوز) نیوز ون کے سی ای او سید عمر کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزم نے مبینہ طورپر کراچی واٹربورڈ کی 25 ارب مالیت کی زمین پر قبضہ کر رکھا تھا، سید عمر کے خلاف نیب کراچی میں ریفرنس دائر کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ سی ای او نیوز ون سید عمر کے خلاف نیب کراچی کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا تھا، نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے کراچی واٹر سپلائی بورڈ کی 25 ایکڑ زمین پر قبضہ کر رکھا تھا جس کی مالیت 25 ارب روپے ہے۔
نیوز ون کے سی ای او سید عمر کو نیب کے 2018 میں ریفرنس نمبر 28 میں ملزم قرار دیا گیا تھا، وہ کراچی واٹر بورڈ کی 25 ایکٹر سرکاری زمین پر قبضہ کرنے میں ملوث تھا۔
نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے الزامات سے انکار کیا لیکن ملزم کی انگلیوں کے نشانات کی فرانزک رپورٹ سے ملوث ہونے کا ثبوت ملا۔ ملزم کو دو ماہ تک نیب جیل میں رکھا گیا اور تحقیقات کی گئی پھر دو ماہ بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا، ملزم کی معافی کی اپیل چیئرمین نیب کے پاس ہے۔