شمالی وزیرستان چیک پوسٹ حملہ، زخمی جوان گل خان شہید: آئی ایس پی آر

Last Updated On 27 May,2019 01:55 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان چیک پوسٹ حملے میں زخمی جوان گل خان شہید ہوگئے، شرپسندوں کی فائرنگ سے گل خان سمیت 5 جوان زخمی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی گل خان جمرود ضلع خیبر کا رہائشی تھا، شہید سپاہی گل خان نے پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔

 یاد رہے گزشتہ روز محسن داوڑ نے ساتھیوں کے ہمراہ خرکمر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تھی۔ یہ لوگ ایک روز قبل پکڑے گئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو چھڑانا چاہتے تھے۔

 

Advertisement