عید پر آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات میں ہجوم، عوام ناقص انتظامات پر برہم

Last Updated On 06 June,2019 12:38 pm

راولاکوٹ: (دنیا نیوز) عیدالفطر کے دوسرے روز گھومنے پھرنے کے شوقین افراد نے آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا مگر ان تفریحی مقامات پر ناقص انتظامات کے باعث سیاح مایوس نظر آئے۔

سر سبز کائل کے گھنے جنگلات سے گھری آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ سے 20 کلومیٹر کی مسافت پر بنجھوسہ جھیل واقع ہے جس کی قدرتی دلکشی کا نظارہ کرنے عام دنوں سمیت عید کے موقع پر سیاح ملک کے مختلف علاقوں سے کھنچے چلے آتے ہیں۔

سیاح جھیل کے پرسکون ماحول میں کشتی رانی کا لطف اٹھانے سمیت چاروں اطراف پھیلے خوبصورت مناظر کی جہاں عکس بندی کرتے ہیں وہیں اس تفریحی مقام کے ناقص انتظامات پر شکوہ کناں ہیں۔

بنجھوسہ جھیل کی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا اور ناجائز الاٹیوں کی سرگرمیاں بھی سیاحت کو متاثر کر رہی ہیں جبکہ یہاں آنے والے سیاح نواحی سیاحتی مقامات جنڈالی اور دیوی گلی کو دیکھنا بھی نہیں بھولتے۔