عازمین حج کی تربیت جون کے دوسرے ہفتہ میں ہو گی

Last Updated On 06 June,2019 09:18 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کی تربیت جون کے دوسرے ہفتہ میں ہو گی۔

وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کی تربیت جون کے دوسرے ہفتہ میں ہو گی۔

شیڈول کے مطابق جامع تربیتی پروگرام کے تحت عازمین حج کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے حوالہ سے تربیت دی جائے گی۔

تربیتی پروگرامز عازمین حج کی روانگی تک جاری رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق تربیتی پروگراموں میں پہلی مرتبہ حج پر جانے والے افراد پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

دوران تربیت مختلف نقشہ جات، چارٹس، خاکوں، لیکچرز سمیت دیگر ذرائع سے عازمین حج کی تربیت کی جائے گی۔