'عید کے باعث جیل میں چھٹی، میاں صاحب کی فیملی سے کل ملاقات ہوگی'

Last Updated On 07 June,2019 03:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ عید کے باعث جیل میں چھٹی تھی، جیل حکام کے مطابق میاں صاحب کی فیملی سے کل ملاقات ہوگی، نواز شریف کی صحت معمول کے مطابق ٹھیک ہے۔

 ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مریم اورنگزیب بھول رہی ہیں نواز شریف کس وجہ سے قید ہیں، نواز شریف جرم ثابت ہونے پر جیل میں ہیں، جیل میں ہونے کے باعث نواز شریف نے عید پاکستان میں گزاری، ن لیگ کے پاس سیاست کیلئے نواز شریف کے علاوہ کوئی ایشو نہیں، میاں صاحب نے عید سے پہلے فیملی اور 225 کارکنوں سے ملاقات کی۔