عوام 30 جون تک اثاثے ڈکلیئر کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھائیں: وزیراعظم

Last Updated On 10 June,2019 11:54 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30 جون تک اثاثے ڈکلیئر کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھائیں، سکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کا قرض 6 ہزار سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا، پاکستانی قوم سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں، ٹیکس ادائیگی کے بغیر ملک کو ترقی نہیں دے سکتے، عوام سے لیا ہوا آدھا ٹیکس قرض کی قسط میں چلا جاتا ہے، حکومت کے پاس جو معلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔

عمران خان کا کہنا تھا ٹیکس نہیں دیں گے تو ہم ملک کو اوپر نہیں اٹھا سکتے، جب تک کوئی قوم اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہ کرے اللہ بھی اس کی حالت نہیں بدلتا، پاکستانی قوم باصلاحیت ہے، جذبہ آگیا تو 10 ہزار ارب ٹیکس جمع کرسکتی ہے، 30 جون کے بعد اثاثے ظاہر کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔