پنجاب کی اپوزیشن نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا

Last Updated On 14 June,2019 05:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن اراکین نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر بجٹ دستاویزات پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں۔ اپوزیشن بجٹ تقریر کے دوران مسلسل نعرہ بازی کرتی رہی۔

وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن اٹھ کھڑی ہوئی۔ اپوزیشن کی نعرہ بازی اور احتجاج کے باعث ایوان میں شور شرابا عروج پر رہا۔ وزیر خزانہ تقریر کرتے رہے جبکہ اپوزیشن نعرے لگاتی رہی۔

اپوزیشن کا کہنا تھا بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی بجٹ سے غیر مطمئن نظر آئے۔

وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی تقریر مکمل ہونے پر اپوزیشن کے شور شرابے میں ہی اجلاس پیر دوپہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔