پاکستان بہتر سمت پر چل نکلا، جلد اثرات سامنے آئیں گے: عمران خان

Last Updated On 19 June,2019 11:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دور میں سیاستدانوں نے دونوں ہاتھوں سے خزانہ لوٹا، جس کے نتائج آج بھگت رہے ہیں، انشاء اللہ اب پاکستان بہتر سمت پر چل نکلا ہے، بہت جلد اثرات سامنے آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان سے اہم ملاقات کی، جس میں انھیں بجٹ منظور کروانے کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت جاری کہ پنجاب میں عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، سب کو واضح کر دیں کہ میں کسی بھی جگہ کرپشن برداشت نہیں کرونگا۔ عوام کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر لگے گا، کوئی سوچے بھی نہ کہ عوام کے پیسے پر موجودہ دور حکومت میں کوئی عیاشی کرے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں سیاستدانوں نے دونوں ہاتھوں سے خزانہ لوٹا، جس کے نتائج آج بھگت رہے ہیں، تاہم انشاء اللہ اب پاکستان بہتر سمت پر چل نکلا ہے، بہت جلد اثرات سامنے آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کا زبردست بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر فوری کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو اس کے نتائج مل سکیں۔

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، اس معاملے میں کسی جگہ بھی تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ صوبے میں جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

 

Advertisement