حکومت گرانے کا فیصلہ اپوزیشن کی اے پی سی میں ہو گا: زرداری

Last Updated On 23 June,2019 12:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ قرضوں پر بننے والے کمیشن کو ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ اپوزیشن کی اے پی سی میں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کو قبول کرنا ہے یا مسترد کرنے کا فیصلہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کریگی۔ حکومت گرانے کا فیصلہ بھی اپوزیشن کی اے پی سی میں ہو گا۔

میثاق معیشت کو این آر او کا نام دیئے جانے کےسوال پر ان کا کہنا تھا کہ این آر او لینا ہوتا تو پھر بارہ بارہ سال جیل نہیں جاتے، ان سے کچھ لینا ہوتا تو بار بار جیل تھوڑی جاتے۔

کرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کے لئے دعا کروں گا، اللہ کامیابی دے۔ پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔