حیدرآباد ٹرین حادثے کے 6 روز بعد بھی ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ ہوسکا

Last Updated On 25 June,2019 11:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) حیدرآباد ٹرین حادثے کے 6 روز بعد بھی ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ ہوسکا، کراچی سے لاہور آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔

بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ تاخیر کا شکار رہی، قراقرم 7 گھنٹے، شاہ حسین 3 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار رہی، گرین لائن 2 گھنٹے، تیز گام 1 گھنٹہ 30 منٹ لیٹ ہوئی، پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے، اکبر ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس ایک، ایک گھنٹہ لیٹ ہوئیں۔

جناح ایکسپریس 1 گھنٹہ، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ اور علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ تاخیر کا شکار ہوئیں۔