ذہنی ہیجان اور بیمار شخص ہی مڈٹرم الیکشن کی بات کر سکتا ہے، فردوس عاشق

Last Updated On 30 June,2019 09:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوئی ذہنی ہیجان اور بیماری والا شخص ہی مڈٹرم الیکشن کی بات کر سکتا ہے۔

شہباز شریف کی طرف سے مڈٹرم الیکشن کے مطالبے کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انھیں سمجھ نہیں آ رہی کہ مریم صفدر کے پارٹی پر قبضہ کرنے کے بعد وہ کیا بیانیہ لیں اور کیا منجن بیچیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ان کے حکومت اور اپوزیشن کے لیے الگ الگ معیار ہیں۔ جب بھی انتخابات ہوئے عمران خان ہی کلین سویپ کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، ان کی اپنی جماعت کا شیرازہ بکھرنے کو ہے۔ اپوزیشن کی تمام تر سازشوں کے باوجود بجٹ پاس ہوا۔