پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن پانچ جولائی سے شروع ہوگا

Last Updated On 03 July,2019 08:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن میں 78 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ قبل ازحج آپریشن میں 300 پروازیں آپریٹ ہونگی۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے روز پروازیں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور لاہور سے روانہ ہوں گی جن سے ایک ہزار تین سو عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، رحیم یار خان اور سکھر سے بھی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ 300 خصوصی حج اور شیڈول پروازیں جدہ اور مدینہ کے لئے چلائی جائیں گی۔

اسلام آباد سے 46 حج پروازوں سے 13,171، کراچی سے 62 پروازوں سے 19,745، لاہور سے 51 پروازوں سے 15.562، پشاور سے 29 پروازوں سے 10,446، سیالکوٹ سے 12 پروازوں سے 4,358، ملتان سے 21 پروازوں سے 5077، فیصل آباد سے 17 پروازوں سے 1,549 اور کوئٹہ سے 56 پروازوں سے 8,350 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن پانچ اگست کو مکمل ہو گا جبکہ بعد از حج آپریشن 17 اگست سے شروع ہوگا جس کا اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔