حج آپریشن کا آغاز، نجی ائیر لائن 216 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ

Last Updated On 04 July,2019 11:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، پاکستان سے نجی ائیر لائن پہلی پرواز لاہور ائیرپورٹ سے 216 عازمین حج لے کر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

پہلی پرواز نجی ائیر لائن کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ سے 4 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوئی، عازمین حج کو وزارت مذہبی امور کے صوبائی وزیر سید سعید الحسن دیگر حکام اور عازمین حج کے عزیزو اقارب نے الوداع کیا۔

عازمین حج کے گلوں میں پھولوں کے ہار ڈالے اور دعا کی۔ اس موقع پر لاہور ائیرپورٹ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔