رانا ثنا اللہ کی گرفتاری ایک تماشہ، سب اس پر ہنس رہے ہیں: حمزہ شہباز

Last Updated On 05 July,2019 12:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری ایک تماشہ ہے، سب اس پر ہنس رہے ہیں، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔

حمزہ شہباز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ گرفتاریوں کا سیزن ہے، کوئی خوف نہیں، معاشی حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں، مہنگائی پر قوم کے لئے دعا کرتا ہوں، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری مذاق ہے، قوم سب جانتی ہے، اپوزیشن عوام کے ساتھ کھڑی ہے، عوام کی زندگی قیامت ہو گئی ہے۔