تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے کا واقعہ،آج پانچویں روز بھی لاشوں کی تلاش جاری

Last Updated On 07 July,2019 04:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے کا واقعے کے بعد آج پانچویں روز بھی آپریشن جاری ہے تاحال کوئی نعش نہ مل سکی۔

پانچ دن پہلے تربیلا جھیل میں الٹنے والی کشتی میں ڈوبنے والے افراد کے لئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق آج سپل وے تک کا علاقہ کلئیر کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہےکہ پانی کی تیز رفتاری کے سبب صورتحال خطرناک ہو گئی، پانی ریسکیو کیمپ تک پہنچ گیا جس کے باعث کیمپ شفٹ کیا جا رہا ہے، اب تک کل چار بچوں کی نعشیں نکالی گئی، 13 افراد کو ریسکیو کر کے نکالا گیا جبکہ 34 کے قریب افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ آپریشن میں پاک آرمی سمیت دیگر ریسکیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔