عمران خان پاکستان کی معاشی تباہی کا ایجنڈا لےکر آئے: احسن اقبال

Last Updated On 08 July,2019 02:20 pm

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک میں ن لیگ کے ورکرز کنونش سے خطاب میں‌ مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی معاشی تباہی کا ایجنڈا لے کر آئے، ہماری حکومت کو سازش کے تحت نکالا گیا، ن لیگ کی حکومت پھر آ جاتی توپاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن جاتا۔

 سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کےدشمنوں نےسازش کی، عمران خان ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، ادب کیساتھ کہتا ہوں ملک صحیح سمت پر نہیں جا رہا۔ عمران نے لوگوں سے جھوٹ بولے، ایک سال میں 7 ہزار ارب کا قرض لیا۔ یہ قوم عمران خان آپ کو نہیں چھوڑے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم سے 25 سال بعد بننے والا بنگلادیش آگے نکل گیا، پہلے یہ صورتحال نہیں تھی، اب اناڑی آ گیا ہے، اناڑی کو موٹرسائیکل دی جائے تو وہ دیوار میں ہی مارے گا۔ سی پیک منصوبہ ہمارے قائد کا پہلا گناہ تھا، ن لیگ کی حکومت پھر آ جاتی تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن جاتا، سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر ہے۔