‏ پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

Last Updated On 13 July,2019 06:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی مانچسٹر سے لاہور آنیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا. پرندہ ٹکرانے سے پرواز پی کے 710 کے انجن کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز کو لاہور ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کردیا ہے

گذشتہ روز بھی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 852 اڑان بھرنے کیلئے تیار ہوئی لیکن رن وے پر ہی اس کا ٹائر پھٹ گیا۔
اسلام آباد سے جاپان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 852 کو بیجنگ میں ایک گھنٹہ رکنا تھا۔ جہاز میں چند پاکستانیوں کے علاوہ بڑی تعداد چینی مسافر بھی موجود تھے۔