جج ارشد ملک کی ملتان میں مبینہ ویڈیو کے اصل کردار کا پتہ چل گیا

Last Updated On 14 July,2019 09:03 am

ملتان: (دنیا نیوز) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ملتان میں مبینہ ویڈیو کےاصل کردار کا پتہ چل گیا، طارق محمود کا فوارہ چوک کے قریب ٹی وی سنٹر ہے جس نے جج کی ملتان میں تعیناتی کے دوران ویڈیو بنائی، طارق محمود غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ میں بھی ملوث نکلا۔

جج ارشد ملک کی ملتان میں مبینہ ویڈیو کے اصل کردار طارق محمود کا پتہ چل گیا، طارق محمود نے جج ارشد ملک کی ملتان میں تعیناتی کے دوران مبینہ ویڈیو بنائی۔

ذرائع کے مطابق طارق محمود غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ میں بھی ملوث ہے، طارق محمود سرکاری افسران کے ساتھ معاملات طے کرنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے، اس کا بڑا بھائی میاں ادریس سمگلنگ کے کیس میں گرفتار رہا۔
 

Advertisement