شہباز شریف خاندان اقبال جرم اور کرپشن سے توبہ کرلے: فردوس عاشق

Last Updated On 15 July,2019 06:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹس کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے لئے آٹھ کروڑ روپے کا چیک شہباز شریف کے داماد علی عمران کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔ جرم کا اعتراف ایرا کےافسر اکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین میں کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر یہی ہے کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔