نواز شریف اور زرداری کے اثاثے منجمد کیے جائیں، فواد چودھری کا مطالبہ

Last Updated On 15 July,2019 08:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کے اثاثے منجمد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جتنی محنت ویڈیو بنانے میں لگی، اتنی رسیدیں ڈھونڈنے میں لگا لیتے تو بات بن جاتی۔ بلاول اور مریم چوری کے پیسے پر عیاشی کر رہے ہیں، نیب آصف علی زرداری اور نواز شریف کے اثاثے منجمد کرے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کر رہے ہیں کہ قمری کیلنڈر کا نفاذ کرکے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو جتنا نقصان افتخار چودھری نے پہنچایا، زرداری اور نواز شریف بھی نہیں پہنچا سکے۔ افتخار چودھری، حامد خان اور ان کے ٹاؤٹوں کو گرفتار کرکے ان کے بھی اثاثوں کو ضبط کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں موبائل پیمنٹس کا نظام نافظ کر دیں گے، جس کے بعد شناختی کارڈز کی ضرورت نہیں رہے گی، اس نظام کے بعد تاجروں کی ہڑتال کا جواز بھی نہیں رہے گا۔