مولانا فضل الرحمن اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملنے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

Last Updated On 20 July,2019 09:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی، نیب کی جانب سے اپوزیشن رہنماوں کی پکڑ دھکڑ، اے پی سی لائحہ عمل، مہنگائی اور ٹیکسز سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر بھی ملاقات میں شرکت کے لیے پہنچ گیے ہیں۔