بجٹ سے قبل سیاسی گرفتاریاں سمجھ سے بالاتر ہیں، مولانا فضل الرحمان

Last Updated On 12 June,2019 11:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کی نشاندہی کی، اس معاملے پر پوری قوم کو ایک پیج پر لانا ہے۔ بجٹ سے قبل گرفتاریاں سمجھ سے باہر ہیں، گرفتاریاں انہیں خوفزدہ نہیں کر سکتیں۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولانا اویس نورانی کی رہائش گاہ پر ہونے والی عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی اور پاک سرزمین پارٹی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جن حالات سے ملک گزر رہا ہے وہاں خوشیاں ادھوری رہ جاتی ہیں۔ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جون کے آخر میں اتحادیوں کا اجلاس بلایا جائیگا۔ عوام کے لیے کوئی اور نہیں سیاستدان ہی باہر نکلے گا۔

جے یو آئی کے سربراہ نے وزیراعظم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سمجھ نہیں آیا کہ رات بارہ بجے خطاب کرنے کیوں آئے؟ انصاف کا قتل کرنیوالے کسی ریفرنس کو نہیں مانتا، میں جیلوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ بجٹ سے قبل سیاسی گرفتاریاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔
 

Advertisement