پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست، فیصلہ محفوظ

Last Updated On 31 July,2019 12:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ارکان اسمبلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے عدالت میں بیان دیا کہ کنول شوزب مس کنڈکٹ کی مرتکب پائی گئیں، ملیکہ بخاری، کنول شوزب اور تاشفین صفدر کی نااہلی کے لیے درخواستیں دائر ہیں۔ کنول شوزب نے ووٹ ٹرانسفر میں ایک دن دو پٹیشنز دائر کرنے پر غیر مشروط معافی کی استدعا کر دی۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کنول شوزب کی ووٹ ٹرانسفر کی کوئی درخواست نہیں آئی، 5 جون کو درخواست آئی لیکن وہ بھی ٹرانسفر کی نہیں تھی، ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی دونوں پٹیشنز منگوا لیں، کنول شوزب کا کنڈکٹ 62 اور 63 کے تناظر میں دیکھا جائے، اگر کوئی رسید موجود ہے تو وہ فیک ہے صرف 5 جون والی اصلی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کیا پبلک آفس ہولڈر کا کنڈکٹ ٹھیک ہے۔ کنول شوزب کے وکیل نے کہا بالکل ایسی صورتحال میں ریلیف نہیں ملنا چاہیے تھا، مشروط معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں۔