اسد عمر نے تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

Last Updated On 31 July,2019 12:03 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یہ میڈیا کی خواہش ہوسکتی ہے، یا کسی اور کی، میری تو نہیں، اسد عمر

سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما وایم این اے اسد عمر نے تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف چھوڑنا میڈیا کی خواہش ہوسکتی ہے یا کسی اور کی لیکن یہ میری خواہش نہیں۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ روپے کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھنے کی کوشش میں معیشت تباہ ہوئی اور اس میں سب سے بڑا کردار اسحاق ڈار کا ہے پھر میڈیا پر یہ بیان چلا دیا گیا کہ اسد عمر کہتا ہے اسحاق ڈار نے جو کیا وہ بلکل ٹھیک کیا۔
واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں حکومت میں آئی اور اسد عمر کو وزیرخزانہ کا قلمدان سونپا گیا۔ اسد عمر نے رواں سال 18 اپریل کو بطور وزیر خزانہ استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد 8 مئی کو انہیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معیشت کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
 

Advertisement