نوجوان نسل پر اعتماد، میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھے: آرمی چیف

نوجوان نسل پر اعتماد، میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھے: آرمی چیف

آئی ایس پی آر میں جاری انٹرن شپ پروگرام میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نوجوان نسل بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے، ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔

 

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نوجوان نسل ملک کو حقیقی منزل کی طرف لے جانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل نے ہر اوّل دستے کا کردار ادا کیا۔

 

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نصیحت کرتے ہوئے نوجوانوں کو کہا کہ زندگی میں کامیابی کے لیے شارٹ کٹ نہ ڈھونڈیں، نوجوان نسل پر اعتماد رہے۔ میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھیں۔