سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا

Last Updated On 01 August,2019 10:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ماہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروز جمعہ مورخہ 2 اگست کو کراچی میں ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کرینگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

ادھر سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے۔ سعودی عرب میں کل 2 اگست کو ذی الحج کی پہلی تاریخ ہوگی جبکہ 11 اگست کو میں عیدالاضحیٰ منائی جائی گی۔ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز 9 اگست سے شروع ہوگا۔