سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی بندش کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

Last Updated On 03 August,2019 01:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک نوجوان نسل میں فحاشی کا سبب بننے لگی، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی بندش کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایپ سے وقت اور پیسے کے ضیاع کیساتھ فحاشی عام ہو رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ٹک ٹاک پر پابندی لگائے اور نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت کو پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ بنانے کا حکم دیا جائے۔

 

Advertisement