پتوکی: وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 3 مسافر جاں بحق

Last Updated On 05 August,2019 12:37 pm

پتوکی: (دنیا نیوز) پتوکی ملتان روڈ پر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، ریسکیو نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

پتوکی میں افسوس ناک واقعہ ملتان روڈ پر تھانہ صدر کے قریب پیش آیا جہاں حبیب آباد سے انڈے لے کر لاہور کو جانے والی پک اپ تیز رفتاری کی وجہ سے روڈ پر پہلے سے کھڑے ٹرک کے پیچھے جا ٹکرائی جس سے فرنٹ پر بیٹھے تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت، محمد اسحاق، محمد عامر اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے جو خانکے موڑ اور پتوکی کے رہائشی ہیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کٹر سے گاڑی کو کاٹ کر ڈیڈ باڈیز کو باہر نکالا اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔