اوکاڑہ: غیرت کے نام پر ملزمان نے خاتون کی ٹانگ کاٹ دی

Last Updated On 02 August,2019 04:24 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں فتیانہ میں ملزمان نے غیرت کے نام پر خاتون کی ٹانگ کاٹ دی۔

دنیا نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں فتیانہ مںی غیرت کے نام پر ملزمان کی جانب سے خاتون کی ٹانگ کاٹ دی گئی۔ ملزمان کو بشیراں کے بیٹے مبارک کی پسند کی شادی کا رنج تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے نے چند ماہ قبل ملزمان کی لڑکی سے لو میرج کی تھی۔ خاتون کا بیٹا اپنی اور بیوی کی جان بچانے کی خاطر روپوش ہو گیا تھا جس کے بعد رنج پر ملزمان نے مبینہ طور پر ماں کو نشانہ بنا ڈالا۔

دوسری طرف پولیس نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

 

Advertisement