وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ ٹورازم فورم کے وفد کی ملاقات

Last Updated On 09 August,2019 02:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ ٹورازم فورم کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت صدر ایگزیکٹو بورڈ ورلڈ ٹورازم فورم بولوت بیگسی کر رہے تھے۔ ملاقات میں معاون خصوصی ذوالفقار بخاری بھی موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق 2020 میں ورلڈ ٹورازم فورم کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گاجس میں تقریبا ایک ہزارغیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے، ورلڈ ٹورازم فورم کی کارروائی 5 دن تک جاری رہے گی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نےوفد کو پاکستان میں سیاحت کے مواقع کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ، انھوں نے کہا کہ ماؤنٹین، مذہبی ٹورازم، ساحلی سیاحت کے شعبوں میں بے انتہااستعداد موجود ہے، حکومت مختلف شعبوں میں سیاحت کی استعداد برؤےکار لانے پر توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قدرتی حسن، ماحولیاتی تحفظ اورسماجی اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر آٹھ نئے سیاحتی مقامات بنائے جائیں گے۔