آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Last Updated On 09 August,2019 09:20 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی افغان سفیر کیساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

Advertisement