پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 6 افراد جاں بحق: پی ڈی ایم اے رپورٹ

Last Updated On 10 August,2019 03:19 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے، شانگلہ اور بونیر میں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ہوئی، مختلف علاقوں میں حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

ضلع مردان میں کلپانی نالے میں سیلاب سے پانی فصلوں میں داخل ہوگیا، بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
 

Advertisement