'کشمیریوں کی نسل کشی مقبوضہ وادی کا جغرافیہ تبدیل کرنیکی کوشش ہے'

Last Updated On 11 August,2019 02:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی، کریک ڈاؤن اور کرفیو آر ایس ایس کا نظریہ ہے جو نازیوں سے مستعار لیا گیا ہے، مقبوضہ وادی کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ڈر ہے نازی پارٹی کا نظریہ وادی میں تھمنے والا نہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ کیا دنیا وہی سب کچھ مقبوضہ کشمیر میں بھی ہوتا دیکھے گی جو ہٹلر نے اپنے دور میں کیا تھا۔ انھوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ ہندو بالادستی کا خواب پورا کرنے کیلئے کشمیر میں قتل و غارت جاری رہے گی جس کی چنگاڑیاں کشمیر کے بعد سارے بھارت میں پھیل جائیں گی اور آخر میں پاکستان کو بھی اس صورتحال سے دوچار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی نسل کشی اور کریک ڈاون دراصل آر ایس ایس کا نظریہ ہے جو نازی ہٹلر سے متاثر ہو کر اپنایا گیا ہے، یہ کشمیریوں کی نسل مٹا کر مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ بدلنے کی سازش ہے۔

>