'بھارت کی تسلط جمانے کی پالیسی سے خطے کے امن کوخطرات لاحق ہیں'

Last Updated On 13 August,2019 07:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے تسلط کی پالیسی نہ ترک کی تو خطے کے امن کوخطرات لاحق ہیں، مقبوضہ کشمیر کی عوام کو مقدس تہوار منانے سے روکا گیا جو سیکولر بھارت کا مودی کے ہاتھوں قتل کے مترادف ہے، کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت اپنے انتہا پسندانہ رویے پر نظر ثانی کرے، مسئلہ کشمیر کاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مقدس تہوار منانے سے روکا گیا جو سیکولر بھارت کا مودی کے ہاتھوں قتل کے مترادف ہے۔ کشمیریوں، پاکستانیوں کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ظلم، کرفیو، ہتھکڑی اور قیدخانہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا۔ عید پر مذہبی رسومات سے روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ طور پر قبضہ جما رکھا ہے۔

 

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے