وسیم اختر کسی صورت کام کرنے پر راضی نہیں: مرتضیٰ وہاب

Last Updated On 21 August,2019 02:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وسیم اختر کسی صورت کام کرنے پر راضی نہیں، وہ فوٹو سیشن اور مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔

مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے تاکہ ریاست انکی خدمت کرسکے، میئر کراچی کی گزشتہ 3 سال کی پرفارمنس دیکھیں تو انہوں نے کراچی کی خدمت نہیں کی، بارشوں میں ہمارے وزیراعلیٰ سڑکوں پر تھے۔

دریں اثنا مرتضی وہاب نے جامعہ کراچی میں ماحولیاتی آگاہی اور شجرکاری مہم کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موق پر ان کا کہنا تھا درخت لگانے سے بڑھ کر اس کی دیکھ بھال کرنا مشکل ہے، ملک میں قانون بن جاتے ہیں ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، حالیہ بارشوں سے ہماری بہت ساری خامیاں سامنے آئی، سب سے زیادہ مسائل پلاسٹک بیگز کے سبب ہیں۔