پاکستان پر حملہ ہوا تو برصغیر کا نقشہ بدل جائے گا: شیخ رشید

Last Updated On 25 August,2019 04:02 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت ہندو مت کی برتری چاہتا ہے، فاشسٹ ہٹلر مودی کو اس کی حماقت لے ڈوبے گی۔ پاکستان پر حملہ ہوا تو برصغیر کا نقشہ بدل جائے گا، پھل جھڑیاں، مرچ مصالحے کوئی شب برات کیلئے نہیں رکھے، میزائل نظام ملکی دفاع کیلئے ہے۔

مظفر آباد میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس قوم نے اپنے پیٹ پرپتھر باندھ کرملک کوایٹمی طاقت بنایا، اصل میں پاکستان بننے کااب وقت آیاہے، اب پاکستان کی تکمیل ہو گی اور کشمیر پاکستان کے ساتھ ہو گا ۔ جوکشمیرکیساتھ ہوگاوہ اس ملک کاراجکمارہوگا، آج ہم سب مودی کی وجہ سے ایک ہوگئےہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب جنگ ہوئی تو برصغیر کا نقشہ بدل جائے گا، یہ پاکستان اوربھارت کی نہیں برصغیرکی لڑائی ہوگی۔ ہم نے اپنی پھل جھڑیاں،مرچ مصالحے کوئی شب برات کیلئے نہیں رکھے ہوئے، ملک کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے۔ خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کریں گے، نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے۔
 

Advertisement